میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعوی ،علی ظفر کا بیان مکمل


گلوکار نے مالی نقصان کی تفصیل بھی بتائی ،سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی گئی

لاہور(اپنے خبر نگار سے)سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ میں علی ظفر کا مکمل بیان قلمبند کر لیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، علی ظفر نے اپنا تفصیلی بیان قلمبند کرایااورانہوں نے مالی نقصان کی تفصیل بھی بتائی ۔طویل بیان کے دوران علی ظفر کی میشا شفیع کے وکیل سے نوک جھونک ہوتی رہی ۔عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی ۔علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اتنے کیمرے دیکھ کر لگ رہاہے میں اپنی بارات پر آگیاہوں۔